سید علی گیلانی و دیگر حریت رہنماﺅں کا مقبول بٹ، افضل گورو کو خراج عقیدت

194

سرینگر۔ 08 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی اور دیگر آزادی پسند رہنماﺅں اور تنظیموں نے شہید محمد مقبول بٹ اور شہید محمد افضل گورو کو انکی شہادیت کی برسیوں پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو11فروری 1984کو اور محمد افضل گورو کو9فروری 2013کو نئی دلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی دیکر دونوںشہدا کی میتوںکو جیل کے احاطے میں ہی دفن کر دیا تھا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں میں نئی دلی کی تہاڑ جیل میں دفن دونوں شہداءکے جسد خاکی کو ان کے اہل خانہ کے حوالے کرنے کا اپنا مطالبہ دہرا تے ہوئے کہا کہ یہ خالصتاً ایک انسانی مسئلہ ہے، البتہ بھارت تمام تر اخلاقی اور آئینی اصولوں کو پامال کرتے ہوئے اس کو پورا نہیں کررہا ہے