سید علی گیلانی کا شہداءجموں اور شوپیان میں شہید ہونے والے نوجوانوں کو خراج عقیدت

89

سری نگر۔ 6 نومبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے شہداءجموں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جموں وکشمیر دنیا کا واحد خطہ ہے جہاں بیک وقت اتنی تعداد میں لوگوں کو شہید کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں6نومبر 1947ءکو جموں میں لاکھوں مسلمانوں کے قتل عام کو ایک بدترین قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس دن ہندوجنونیوں ،آر ایس ایس، شیوسینا اور دیگر فرقہ پرست تنظیموں نے جموں کی سرزمین کو بے گناہ مسلمانوں کے خون سے نہلادیاتھا۔انہوں نے کہاکہ جموں، راجوری، پونچھ اور ادھمپور میں قیامت صغریٰ بپاہ کی گئی تھی اور نومبر کے مہینے میں ہندوفرقہ پرست غنڈوں نے تقریباً 5لاکھ مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانوں کو ایک گہری اور منصوبہ بند سازش کے تحت پولیس لائن جموں میں جمع ہونے اور بحفاظت پاکستان بھیجنے کا اعلان کیا گیا۔