سرینگر ۔ 15 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے مقبوضہ علاقے اور بھارت کی جیلوں میں غیر قانونی طور پر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نظر بندوں کو بڑے پیمانے پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنماﺅں اور کارکنوں سمیت اس وقت ہزاروں نوجوان تھانوں ، جیلوں اور تفتیشی مراکز میں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں نظر بند ہیں۔ ا