سرینگر ۔ 23 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپےان کے علاقے درد کالی پورہ مےں افطار کے وقت شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ اور چارطالبات کو زخمی کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ …
سید علی گیلانی کی افطار کے وقت شہریوں پربھارتی فوج کی اندھا دھند فائرنگ کی مذمت

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 مئی (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی فوجیوں کی طرف سے ضلع شوپےان کے علاقے درد کالی پورہ مےں افطار کے وقت شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ اور چارطالبات کو زخمی کرنے کی وحشیانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ محکوموں کے زخموں پر نمک پاشی کرکے ذہنی تسکین حاصل کرنا جابروں اور غاصبو ں کا ہمیشہ وطیرہ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج ایک عرصے سے مقبوضہ علاقے کے اطراف و اکناف خاص طور جنوبی اضلاع میں شہریوں کا قتل عام کر رہی ہے








