سرینگر ۔ 11 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی گرفتاری اور حریتفورم کے چیئرمین میرواعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے جو پہلے ہی گھر میں نظربند ہیںایک بیان میںاس کارروائی کو کٹھ پتلی انتظامیہ کی بوکھلاہٹ قراردیتے ہوئے کہا کہ امن و سلامتی کے دعویدار وںنے ہندو انتہا پسندوں کے دباﺅمیں آکر حریت رہنماﺅں کو رہااور حریت قیادت کو ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔