سید علی گیلانی کی گھر میں مسلسل غیر قانونی نظر بندی کی مذمت

106

سرینگر ۔ 28 جنوری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے چیئرمین سید علی گیلانی کی گھر میں بدستور غیر قانونی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ سید علی گیلانی کی گھر میں نظربندی کا سلسلہ جولائی 2010میں شروع ہوا تھا جو تاحال جاری ہے۔ انہوںنے کہ سید علی گیلانی کو جمعہ کی نماز ادا کرنے سے بھی روکا جا رہا ہے جو مذہبی معاملات میں صریحاً مداخلت ہے۔