اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان اور سیفران انجینئر امیر مقام نے ممتاز کشمیری راہنما سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید علی گیلانی ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘ کی نعرے کی گونج بن کر کشمیر سمیت پوری دنیا میں گونج رہے ہیں،سید علی گیلانی نظریاتی تحریک کا نام اور ہر کشمیری کے دل کی دھڑکن ہیں۔
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ سید علی گیلانی نے عمر بھر اسلام، پاکستان اور کشمیریوں کی آزادی کے لئے بے مثال جدوجہد کی، انہوں نے 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس قائم کرکے تحریک آزادی کشمیر کے لئے مثال خدمت دیں،تحریک آزادی کشمیر کے عظیم راہنما کا مشن بہادرکشمیری پورا کریں گے،
تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہدا، سیاسی قائدین اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے عوام کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سید علی گیلانی سمیت تحریک آزادی کشمیر کے تمام شہداء اور مرحوم اکابرین کے درجات بلند فرمائے اور مقبوضہ جموں وکشمیر کو آزادی کی نعمت عطا فرمائے۔