اسلام آباد۔27ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر سے شام کے لئے نامزد سفیر ایئر مارشل (ر)شاہد اختر اور کابل میں پاکستانی سفارتخانہ میں نامزد مشن کے سربراہ عبید الرحمان نظامانی سے ملاقات کی ہے۔
منگل کو شام کے لئے نامزد سفیر ایئر مارشل (ر)شاہد اختر اور کابل میں پاکستان کے سفارتخانہ میں نامزد مشن کے سربراہ عبید الرحمان نظامانی سے الگ الگ ملاقاتوں میں وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر نے کہا کہ بیرون ممالک میں پاکستانی سفیر غیر موثر طریقوں کی بجائے کمرشل ازم پر مبنی سفارتکاری کے نئے انداز اپنائیں،وفاقی وزیر نے دونوں سفیروں کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کا غیر ملکی خدمات میں وسیع تجربہ ملک کے لئے بہتر سفارتکاری میں مددگار ثابت ہوگا۔
سید نوید قمر نے پرانے غیر موثر طریقوں کی بجائے کمرشل ازم پر مبنی سفارتکاری کے نئے انداز اور طریقے اپنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے پاس بہت زیادہ صلاحیت اور تجارت کے مواقع ہیں جن کو مناسب اور تجارتی طریقوں سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم کو بڑھایا جا سکے۔بعد ازاں دونوں سفرا نے وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا اور ملک کے بہترین مفاد میں عزم کے ساتھ کام کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اظہار کیا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=329584