اسلام آباد ۔ 21 نومبر (اے پی پی) اسلام آباد میں منعقدہ دو روزہ سیرت النبی کانفرنس کے اختتامی سیچن کے دوران افغانستان کے شہر کابل میں مذہبی اجتماع میں بم دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کے ایصال ثواب کے لئے خصوصی دعا کرائی گئی۔ وفاقی وزیر مذہبی امور و بین الالمذاہب ہم آہنگی پیر نورا لحق قادری نے دعا کرائی اورکہا کہ ہم افغانستان میں بم دھماکے کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور انسانی جانوں کے ضائع ہونے پر افغان عوام کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔