22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسیرت نبوی ﷺکو تعلیمی نصاب میں متعارف کرانا نوجوانوں کی رہنمائی کے...

سیرت نبوی ﷺکو تعلیمی نصاب میں متعارف کرانا نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ضروری ہے،وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف

- Advertisement -

اسلام آباد۔31اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عید میلاد النبی ﷺمنانے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کو تعلیمی نصاب میں متعارف کروانے سے قوم کے اندر ہم آہنگی کو فروغ ملے گا اور نوجوان ذہنوں کی امن پسندی کے حوالہ سے حوصلہ افزائی کریں گے۔

اتوار کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے اور نصاب میں سیرت کے علوم کو شامل کرنے سے قومی اتحاد کو تقویت اور نوجوانوں کو بامعنی رہنمائی ملے گی۔انہوں نے سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے اجتماعی کوششوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی تعلیمات پر عمل کرنے سے حالیہ بحران میں ہمدردی، سخاوت اور یکجہتی کو تحریک ملے گی۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ہمیں متاثرہ افراد کے لیے دعا کرنے اور اسلام کی تعلیمات سے قیمتی سبق سیکھنے کی ضرورت ہے جو ہمدردی، لچک اور مشکل وقت میں ضرورت مندوں کی مدد پر زور دیتی ہے۔وفاقی وزیر نے علمائے کرام پر زور دیا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے تصور کردہ معاشرے کو فروغ دینے کے لیے مختلف عقائد کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیں۔

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں