بہاولپور۔ 06 دسمبر (اے پی پی):سیرت چیئر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے زیرِ انتظام قومی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جس کا عنوان ’’عصر حاضر کے چیلنجر اور سیرت النبیﷺ سے رہنمائی‘‘ہے۔ پروگرام کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران، وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، جبکہ صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کریں گے۔ کلیدی خطاب کے لیے قومی مقرر جناب شجاع الدین شیخ، معروف مذہبی سکالرز کراچی شرکت کریں گے۔
سیرت چیئر وقتا فوقتاً حالاتِ حاضرہ کی ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے تقریبات کے باوقار اہتمام کی روایت رکھتی ہے۔ اسی روایت کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے قومی سیرت النبیﷺ سیمینار کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ سیمینار ’’عصر حاضر کے چیلنجر اور سیرت النبیﷺ سے رہنمائی‘‘ کے عنوان سے معنون ہے۔ سیمینار کی سرپرستی پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران وائس چانسلر دی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کریں گے۔ کلیدی مقرر شجاع الدین شیخ، معروف مذہبی سکالرز کراچی ہوں گے۔
پروگرام کی صدارت پروفیسر ڈاکٹر شیخ شفیق الرحمٰن ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ عریبک اسٹڈیز کریں گے۔ پروفیسر ڈاکٹر حافظ شفیق الرحمٰن ڈائریکٹر سیرت چیئر خطبہ استقبالیہ پیش کریں گے۔ سیمینار میں سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوں گے۔