اسلام آباد۔10مئی (اے پی پی):سیز فائر پر بھارتی میڈیا ہمیشہ کی طرح حقائق سے ہٹ کر جھوٹ بولنے لگا،اس جنگ بندی کے لیے کوئی پیشگی شرائط طے نہیں کی گئیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیز فائر امریکہ کی ثالثی میں ہوا۔ پاکستان نے ہمیشہ تمام ڈومینز میں آخر تک پاک- بھارت اسٹینڈ آف میں بالا دستی برقرار رکھی۔امریکی ثالثی میں ہندوستان کی طرف سے درخواست پر ہاٹ لائن پر رابطہ ہوا۔
انڈین آرمی کی سپوکس پرسن کرنل صوفیہ قریشی نے آج خود پاکستان کے جوابی رد عمل کے بعدہونے والی پریس کانفرنس میں کہا “بھارت مزید تناؤ نہیں چاہتا بشرطیکہ پاکستان بھی ایسا کرے”۔بھارتی فضائیہ کی سپوکس پرسن وِنگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے اِسی پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستانی مسلح افواج اپنے عزم کا اعادہ کرتی ہیں ۔یہ بات پھر ثابت ہے کہ شکست کے بعد حقائق سے عاری جھوٹ اور من گھڑت بیانیہ بنانا بھارت کا اب بد نام زمانہ وتیرا بن چکا ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=595438