فیصل آباد۔ 23 مئی (اے پی پی):سیشن کورٹ میں گواہی کیلئے پیش نہ ہونے پر تھانہ ڈی ٹائپ کالونی پولیس کے 8 ملازمین کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ذیشان رسول نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
وارنٹ گرفتاری سر کام بنام محمد زاہد میں جاری کیے گئے ہیں۔پولیس ملازمین محمد عرفان،فرمان،امجد لطیف،افتخار کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں جبکہ افتخار،پرویز لطیف،شوکت علی اور دیگران کی بھی گرفتاری کا حکم دیا گیا ہے۔
عدالت نے ایس ایچ او تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کو حکم دیا کہ پولیس ملازمین کو 28 مئی کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے۔