22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیشن کورٹ نے فیسکو کے 3 افسران کو قید کے ساتھ ساتھ...

سیشن کورٹ نے فیسکو کے 3 افسران کو قید کے ساتھ ساتھ جائیداد ضبطگی کی سزا سنا دی

- Advertisement -

فیصل آباد۔ 17 فروری (اے پی پی):سیشن کورٹ نے عدالتی احکامات کی تعمیل نہ کرنے پر فیسکو کے3 افسران کو قید کے ساتھ ساتھ جائیدادضبطگی کی سزا کا حکم سنادیا ہے۔

تفصیل کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز پرویز کی عدالت میں شہری قاسم کی طرف سے رٹ پٹیشن دائرکرتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا کہ انتظامیہ کی طرف سے غیر قانونی طور پر اسکا میٹر اتار لیاگیاہے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے رٹ پٹیشن کی سماعت کرتے ہوئے ایکسئین ایگزیکٹو انجینئر فیسکو پیپلز کالونی فہیم شاہ،

- Advertisement -

ایس ڈی او بٹالہ کالونی میاں عمیر اور لائن سپرنٹنڈنٹ محمد فاروق کو متعدد بار عدالت میں پیش ہونے کے احکامات جاری کیے لیکن تینوں افسران عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس کے بعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اعجاز پرویز نے تینوں فیسکو افسران کو تین تین ماہ قید کے ساتھ انکی جائیداد ضبط کرنیکا حکم سنادیا ہے۔

فاضل عدالت کی طرف سے ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر عتیق شاہ کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ تینوں افسران کو گرفتار کرکے جیل میں بھجوائیں گے اسکے ساتھ ساتھ کمشنر فیصل آباد ڈویژن کو تحریر کیاگیا ہے کہ وہ ان فیسکوافسران کی جائیداد کو ضبط کرتے ہوئے اسکی رپورٹ تین روز میں عدالت میں پیش کریں گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں