سیف اللہ کینال میں پانی چھوڑ کر آبادگاروں کا مسئلہ حل کیا جائے۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ

95
کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی وخوشحالی کا دارومدار بہترین تدریسی نظام پر ہی منحصر ہے، نگران وزیراعلی سندھ
کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی وخوشحالی کا دارومدار بہترین تدریسی نظام پر ہی منحصر ہے، نگران وزیراعلی سندھ

کراچی۔ 24 ستمبر (اے پی پی):نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے سیف اللہ مگسی کینال میں پانی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ آبپاشی سے رپورٹ طلب کر لی۔جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیر اعلی سندھ نے کہا ہے کہ پانی کی کمی کے باعث شہداد کوٹ ضلع میں چاول کی فصل تباہ ہو رہی ہے،کسان پریشان ہیں، سیف اللہ کینال میں پانی چھوڑ کر آبادگاروں کا مسئلہ حل کیا جائے۔