سیف سٹیز اتھارٹی نے2 روزمیں 15چوری شدہ موٹر سائیکلیں تلاش کر لیں، ترجمان

158
Safe Cities Authority
Safe Cities Authority

لاہور۔13دسمبر (اے پی پی):لاہور میں سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں کے ذریعے2 دنوں میں 15 چوری شدہ موٹر سائیکلیں تلاش کر کے مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بدھ کو بتایا کہ سیف سٹی کو ایمرجنسی ون فائیو پر چوری ، گمشدہ اور لاوارث موٹرسائیکلوں کی کالز موصول ہوئیں، موٹرسائیکلوں کی تفصیلات کو سیف سٹی لاسٹ اینڈ فائونڈ سنٹر ڈیٹا میں چیک کیا گیا، بائیکس کی تفصیلات کا موازنہ کرنے کے بعد اصل مالکان کے حوالے کردی گئیں۔

ترجمان نے کہاکہ شہری کسی بھی شخص یا املاک کی گمشدگی یا لاوارث چیز ملنے پر فوری 15 پر اطلا ع دیں