سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں نے ون ویلنگ کرنے والے8 نوجوان گرفتار کرا دئیے، ترجمان

137
Safe Cities Authority
Safe Cities Authority

لاہور۔20نومبر (اے پی پی):لاہور سیف سٹیز اتھارٹی کے کیمروں نے ون ویلنگ کرنے والے8 نوجوان گرفتار کرا دئیے، ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی نے سوموار کو بتایا کہ لاہور کی مختلف شاہرائوں پر ورچوئل پٹرولنگ آفیسرز نے سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ون ویلنگ کی خصوصی مانیٹرنگ کی ، ان کیمروں میں نظر آنے والے ون ویلرز کی فیلڈ فورس کو نشاندہی کی گئی، فیلڈ فورس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ون ویلرز کو گرفتار کر لیاجبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے ان کی موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیں، ترجمان کا کہنا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے قانون شکن عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈائون جاری ہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ون ویلنگ کرنے والوں کی اطلاع فورا ون فائیو پر دیں تاکہ ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔