23 C
Islamabad
اتوار, اگست 31, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ای چالان کا آغاز کر دیا گیا

سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت ای چالان کا آغاز کر دیا گیا

- Advertisement -

سرگودھا۔ 25 اگست (اے پی پی):سیف سٹی پراجیکٹ نے موثر ٹریفک مینجمنٹ اور روڈ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے سرگودھا شہر میں الیکٹرانک چالان (ای چالان) سسٹم کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔اس حوالے سے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز سیف سٹی پراجیکٹ سرگودھا عامر مشتاق نےکہا کہ اس اقدام سےجدیدکیمروں اور خود کارنگرانی کےنظام کےذریعے ٹریفک کی خلاف ورزیوں کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کے ذریعے ہیلمٹ نہ پہننے، غلط طرف سے گاڑی چلانے، دو سے زائد افراد کو موٹر سائیکل پر بٹھانے ،سیٹ بیلٹ نہ لگانے والےاوراسی طرح ٹریفک کی دیگر خلاف ورزیوں کے مرتکب شہریوں کی نشاندہی کی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مالکان کو آٹومیٹک ای چالان جاری کر دیا جائے گا۔ ایس پی آپریشنز نے اس بات پر زور دیا کہ اس نظام کا مقصد ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کلچر کو فروغ دینا اور شہر میں حادثات کو کم کرنا ہے۔

- Advertisement -

 

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں