28.8 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ٹریفک کنٹرول اور جرائم میں کمی کی...

سیف سٹی پروجیکٹ کے تحت ٹریفک کنٹرول اور جرائم میں کمی کی کوششیں قابل تعریف ہیں، چیئرمین سیماپ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔7مئی (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے سرجیکل انسٹرومنٹس مینو فیکچررز ایسوسی ایشن (سیماپ) کا دورہ کیا ۔ دورے کے موقع پر چئیرمین سیماپ ذیشان طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈی پی او کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر چئیرمین سیماپ ذیشان طارق نے کہا ہے کہ سیالکوٹ صنعت کاروں کا شہر ہے اور عالمی سطح پر سرجیکل انسٹرومنٹس میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے ۔سیماپ اور دیگر ایسوسی ایشن کے تحت کاروباری برادری بہتر ماحول میں کام کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پروجیکٹ اور ڈی پی او آفس کے ٹریفک کنٹرول،جرائم میں کمی کی کوششوں کی تعریف کی اور پولیس کی طرف سے ضلع میں کیے گئے اقدامات قابل تحسین ہیں ۔ اس موقع پر ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ برآمدات میں سیالکوٹ کی عالمی ساکھ کو اجاگر کرنے اور کاروباری برادری کی خدمت اور حفاظت کے لیے ہمہ وقت حاضر ہیں ۔

- Advertisement -

انہوں نے پنجاب پولیس کی طرف سے سرجیکل انڈسٹری کے مکمل تحفظ اور حمایت کی یقین دہانی کرائی اور سیکیورٹی انتظامات، احتجاج کے دوران روڈ ررکاوٹیں اور کاروباری برادری کے مسائل کو حل کرنے کے لئے انڈسٹری اور پولیس رابطے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593763

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں