35.5 C
Islamabad
ہفتہ, اپریل 19, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیلابی ریلوں کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی ضلعی انتظامیہ کو...

سیلابی ریلوں کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کی ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات

- Advertisement -

پشاور۔ 18 اپریل (اے پی پی):پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے دریائے کابل اور اس سے منسلک دریاؤں میں 18 سے 20 اپریل کے دوران شدید سیلابی صورتحال اور ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر تمام متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جس کے نتیجے میں شدید بارشوں اور موسمی سرگرمیوں کا امکان ہے، اس صورتِ حال کے باعث دریاؤں میں فلش فلڈ یعنی اچانک سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات جاری کردی ہیں کہ وہ حساس مقامات کی نشاندہی کریں اور ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے تمام تر احتیاطی تدابیر کو یقینی بنائیں، نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر افراد اور مویشی پال کسانوں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سیلابی پانی سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لیے تیار رہیں۔

- Advertisement -

ریسکیو 1122، سول ڈیفنس اور دیگر امدادی اداروں کو بھی الرٹ رہنے اور تمام ضروری آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے، پی ڈی ایم اے نے سڑکوں سے رکاوٹیں ہٹانے اور ایمرجنسی آلات کی قبل از وقت تنصیب کے احکامات بھی جاری کیے ہیں۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق ایمرجنسی آپریشن سنٹر مکمل طور پر فعال ہے اور عوام کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع فوری طور پر ہیلپ لائن 1700 پر دینے کی اپیل کردی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=584152

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں