22.5 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومعلاقائی خبریںسیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کا محفوظ انخلا جاری ہے، ڈپٹی کمشنر...

سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کا محفوظ انخلا جاری ہے، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔29اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی نے ڈسکہ میں ریسکیو آپریشن کی نگرانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ سیلابی پانی میں پھنسے شہریوں کا محفوظ انخلا جاری ہے، شہریوں کا محفوظ انخلا ہماری اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف، میڈیکل اور فوڈ کیمپس فعال کر دیئے گئے ہیں جبکہ متاثرہ افراد کو کھانا اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں