22.2 C
Islamabad
بدھ, ستمبر 3, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے ہورہا ہے، متاثرین...

سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے ہورہا ہے، متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی، میاں معین وٹو

- Advertisement -

اسلام آباد۔2ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر آبی ذخائر میاں معین وٹو نے کہا ہےکہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کا سروے کیا جارہا ہے،تمام متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے گی،زیر تعمیر آبی ذخائر کی تکمیل اور نئے آبی ذخائر کی تعمیر کے حوالے سے وزیر اعظم کے احکامات پر منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معزز رکن نور عالم خان اور دیگر نے سیلاب متاثرین کے حوالے سے اپنا حق نمائندگی اور فرض ادا کیا ہے جو قابل ستائش ہے،موجودہ صورتحال میں وزیر اعظم پاکستان متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں،وہ اس وقت لمحہ بہ لمحہ آگاہی لے رہے ہیں اور فوری سہولیات کی فراہمی کے احکامات دے رہے ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جی بی،کے پی،اے جے کے، پنجاب،سندھ بلوچستان سب کے لئے وزیر اعظم فکر مند ہیں،ضرورت اس امرکی ہے کہ ہمیں اس حوالے سے منصوبہ بندی کرنی چاہیے تاکہ آنے والے وقتوں میں نقصانات سے بچا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے سیلاب کی پیش بندی کے لئے زیر تعمیر ڈیمز کی تکمیل،نئے ڈیمز کی تعمیر اور دیگر اقدامات و منصوبوں کے احکامات دیئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے ذمہ جو ذمہ داریاں ہیں ان کے حوالے سے تجاوزات بنائی جارہی ہیں،حکومت اپنے ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہے،ممبران کی رائے سے ایسے جامع منصوبے بنائے جائیں گے جن پر کوئی اعتراض نہ کرسکے۔انہوں نے کہا کہ حکومت صورتحال سے پوری طرح آگاہ ہے،متاثرہ علاقوں میں نقصانات کا سروے جاری ہے اور متاثرین کو معاوضہ کی ادائیگی کی جائے گی۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں