سیلاب زدگان کیلئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری، اب تک49 پروازیں متاثرین کیلئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں

72
foreign Ministry
foreign Ministry

اسلام آباد۔7ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے ہولناک سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک49 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 19، ترکیہ سے 11، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے تین، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 5 ، ترکمنستان سے ایک اور عالمی ادارہ خوراک کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔