اسلام آباد۔14ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک95 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔
بدھ کو دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک 41، ترکیہ سے 13، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے چار، فرانس سے ایک، یونیسیف کی دو، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 9 ، ترکمانستان سے ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 12، نیپال کی ایک اور سعودی عرب کی دو پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔