سیلاب زدگان کی امدادکیلئے اشیاءخوراک اورامدادی سامان پرسیلزٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے،ایف بی آر

107
چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد۔6ستمبر (اے پی پی):فیڈرل بورڈآف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ سیلاب زدگان کی امدادکیلئے اشیاءخوراک اورامدادی سامان پرسیلزٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

منگل کویہاں جاری بیان میں ایف بی آرکے ترجمان نے بتایا کہ ایف بی آرکوسیلاب زدگان کی امدادکیلئے اشیا پرٹیکس چھوٹ سے متعلق بہت سے سوالات موصول ہورہے ہیں۔

ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ سیلاب زدگان کیلئے مقامی اوردرآمدشدہ اشیا اورخوراک پرسیلزٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے تاہم اس کیلئے این ڈی ایم اے اورپی ڈی ایم اے کی تصدیق ضروری ہے۔ترجمان نے مزیدوضاحت کی ہے کہ سیلزٹیکس کی چھوٹ 30 اگست 2022 سے لیکر90 دن کی مدت کیلئے ہے۔