سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری، اب تک41 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئیں

110

اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):ملک کے ہولناک سیلاب زدگان کے لئے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک41 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

دفتر خارجہ کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے اب تک متحدہ عرب امارات سے 16، ترکیہ سے 11، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے تین، فرانس سے ایک، یونیسیف کی ایک، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی 3 اور ترکمانستان سے ایک پرواز پاکستان پہنچی ہے۔