اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے،یہ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای او سیز اور آغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔ وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی …
سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل
اسلام آباد۔4ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے،یہ کیمپس نیشنل ایمرجنسی آپریشن سیل، صوبائی ای او سیز اور آغاخان یونیورسٹی کے اشتراک سے لگائے جائیں گے۔
وزارت قومی صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر برائے قومی صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ۔وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں تقریبا 1200 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے، ہیلتھ کیمپس میں بنیادی صحت کی خدمات فراہم کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں ادویات، بچوں کی ویکسینیشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جلد کے امراض، آ نکھوں کے انفیکشن، اینٹی ڈائریا کی ادویات بھی فراہم کی جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور، ٹانک، کے ہر ضلع میں بھی اسی طرح ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے6 اضلاع میں مجموعی طور پر تین سو کیمپ لگائے جایں گے ۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے اضلاع میں لسبیلا جعفر آباد،نصیر آباد، صحبت پور، جھل مگسی، بولان، موسی خیل اور ہرنائی شامل ہیں ۔اسی طرح کراچی میں مجموعی طور پر 95 ہیلتھ کیمپ لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا کے8 اضلاع کل 4سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان پشاور ٹانک نوشہرہ، چارسدہ، سوات، شانگلہ، دیر لوئر شامل ہیں۔ پنجاب کے2 اضلاع ڈی جی خان راجن پور ایک سوطبی کیمپس قائم کئے جائیں گے جبکہ اندرون سندھ کے 6 اضلاع میں 3 سو ہیلتھ کیمپس لگائے جائیں گے ، سندھ کے اضلاع میں قمبر شہداد کوٹ،لاڑکانہ، سکھر،خیرپور، دادو، نوشہرو فیروز، سانگھڑ، بدین، شکارپوراورکشمور شامل ہیں ۔









