اسلام آباد۔3ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ شاہراہوں اور پلوں کی تعمیر و بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا کہ ہماری پہلی ترجیح ملک کے تمام حصوں کا رابطہ بحال کرنا تھی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی ویز اتھارٹی (این ایچ اے) کے چیئرمین خرم آغا، ایف ڈبلیو او کے ڈی جی میجر جنرل کمال اظفر اور ان کی ٹیمیں لائق تحسین ہیں، جن کی کاوشوں سے قلیل مدت میں تمام بڑی شاہراہیں بشمول قراقرم ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔