24.9 C
Islamabad
منگل, ستمبر 2, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی سرگرمیوں کی تازہ...

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کی سرگرمیوں کی تازہ ترین صورتحال

- Advertisement -

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):پاور ڈویژن کے مطابق 28 اگست 2025 صبح 8:00 بجے تک ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی کے لیے نمایاں پیش رفت ریکارڈ کی گئی ہے۔ تمام ڈسکوز کے عملے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل جاری ہے اور بیشتر فیڈرز بتدریج بحال ہو رہے ہیں۔فیسکو کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 30 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں چنیوٹ کے 14، جھنگ کے 9، سرگودھا کے 5، میانوالی کا ایک اور ڈی آئی خان کا ایک فیڈر شامل ہے۔ پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ان تمام فیڈرز کو عارضی طور پر بحال کر دیا گیا ہے اور مکمل بحالی رات 9 بجے سے 12 بجے تک متوقع ہے۔

ایس ایز آپریشن فرسٹ جھنگ، سرگودھا اور میانوالی سرکلز کے عملے کی جانب سے بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔اسی طرح گیپکو کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 7 گرڈز اور 54 فیڈرز متاثر ہوئے۔ سیالکوٹ میں 3 گرڈز اور 25 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 19 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ نارووال میں ایک گرڈ اور 20 متاثرہ فیڈرز مکمل طور پر بحال ہو چکے ہیں۔ وزیرآباد میں 2 گرڈز اور 7 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 3 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال کیا جا چکا ہے۔ حافظ آباد میں ایک گرڈ اور 2 متاثرہ فیڈرز شامل ہیں۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ گیپکو کے مجموعی طور پر 42 فیڈرز مکمل اور 2 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں جبکہ باقی کی بحالی آج شام اور رات کے دوران مکمل ہونے کی توقع ہے۔پاور ڈویژن نے مزید کہا ہے کہ لیسکو کے زیر انتظام علاقے میں لاہور کے ایک، قصور کے 8 اور اوکاڑہ کے 8 متاثرہ فیڈرز کو جزوی طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ایس ای آپریشنز اور کنسٹرکشن گینگز بحالی کے کام میں مصروف ہیں اور متاثرہ فیڈرز سیلاب کا پانی اترنے کے بعد مکمل طور پر بحال کر دیئے جائیں گے۔

میپکو کے زیر انتظام علاقوں میں مجموعی طور پر 50 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں پاکپتن کے 10، ساہیوال کا ایک، بہاولنگر کے 16، وہاڑی کے 12، بہاولپور کے 2، لودھراں کے 2، خانیوال کا ایک، رحیم یار خان کا ایک، کوٹ ادو کا ایک اور ملتان کے 4 فیڈرز شامل ہیں۔ متعلقہ عملہ الرٹ پر ہے اور پانی اترتے ہی بحالی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔پیسکو کے تحت مجموعی طور پر 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے۔ سوات میں 3 گرڈز اور 35 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 34 مکمل اور ایک جزوی طور پر بحال ہو چکا ہے۔

بونیر میں ایک گرڈ اور 9 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 5 مکمل اور 4 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں۔ شانگلہ میں ایک گرڈ اور 5 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 2 مکمل اور 3 جزوی طور پر بحال ہوئے ہیں۔ صوابی میں 2 گرڈز اور 11 متاثرہ فیڈرز کو مکمل طور پر بحال کر دیا گیا ہے۔ ڈی آئی خان میں 5 گرڈز اور 31 فیڈرز متاثر ہوئے جن میں سے 19 مکمل اور 11 جزوی طور پر بحال کیے جا چکے ہیں۔

اس طرح مجموعی طور پر پیسکو کے 71 فیڈرز مکمل اور 19 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں جبکہ باقی کی بحالی آئندہ 2 سے 7 دن میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔ٹیسکو کے زیر انتظام علاقے شمالی وزیرستان میں 2 متاثرہ فیڈرز کو بحال کر دیا گیا ہے۔ پاور ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ تمام ڈسکوز اور فیلڈ ٹیمیں دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں اور وزارت توانائی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی جلد از جلد مکمل طور پر بحال کر دی جائے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں