مظفرگڑھ۔ 29 اگست (اے پی پی):چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض حسین خان گوپانگ نے کہا ہے کہ مظفرگڑھ اور کوٹ ادو میں سیلاب کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ عثمان طاہر جپہ کے احکامات کے مطابق محکمہ صحت کی ٹیمیں سیلابی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ سیلاب کے دوران سانپوں کے کاٹے کے واقعات میں متاثرہ افراد کو سانپ کاٹے کی ویکسین لگانے کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں ڈاکٹروں کو خصوصی طور پر سانپ کے کاٹے کی ویکسین لگانے کی تربیت دی گئی ہے اس کی باقاعدہ ورکشاپ کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سانپ کے کاٹے کے باعث کسی بھی شخص کی موت کی ذمّہ داری متعلقہ ڈاکٹر پر ہو گی۔ اس حوالے سے کوئی غفلت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔ انہوں نے بتایا کہ فلڈ ریلیف کیمپوں میں محکمہ صحت کا عملہ ہر وقت خدمات انجام دے رہا ہے اور وافر مقدار میں ادویات فراہم کر دی گئی ہیں ۔