سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے پاکستان کی پہلی امدادی پرواز کوالالمپور پہنچ گئی

132
سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے پاکستان کی پہلی امدادی پرواز کوالالمپور پہنچ گئی

اسلام آباد۔8دسمبر (اے پی پی):سیلاب سے متاثرہ ملائیشیا کے لیے پاکستان کی 40 ٹن انسانی امداد کی پہلی کھیپ اتوار کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے چارٹرڈ پرواز کے ذریعے کوالالمپور پہنچ گئی۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر بھیجی گئی امدادی کھیپ میں خیمے، کمبل، لحاف، سلیپنگ بیگ، چٹائیاں اور لائف جیکٹس شامل ہیں۔

امدادی سامان کی پاکستانی سفارت خانے اور ملائیشین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی کے نمائندوں نے وصول کیا۔ حکومت پاکستان ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کو انسانی بنیادوں پر امداد فراہم کرنے کے اپنے عزم پر ثابت قدم ہے۔