- Advertisement -
لاہور۔3ستمبر (اے پی پی):وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے قصور کے سیلاب سے متاثرہ تمام علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ نقصانات کے بارے میں دریافت کیا اور فلڈ ریلیف کیمپوں میں سہولیات اور متاثرہ سکولوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین میں سائیلج، کھانا اور راشن بھی تقسیم کیا۔وزیر تعلیم نے متاثرین کی داد رسی کرتے ہوئے کہا کہ سکول جلد بحال ہوں گے۔ گھر آباد ہوں گے اور خوشیاں لوٹیں گی۔ انہوں نے متاثرین کی بحالی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور اپنی رواں ماہ کی تنخواہ بھی سیلاب متاثرین کیلئے وقف کر دی۔ وزیر تعلیم نے سکولوں میں قائم ریلیف کیمپوں کے عملہ کی بھی حوصلہ افزائی کی اور انہیں متاثرین کی ضروریات کا خیال رکھنے کی تاکید کی۔
- Advertisement -