سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی تیزی سے جاری

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی تیزی سے جاری ہے، اب تک 50 گرڈ اور 523 متاثرہ فیڈرز میں سے 280 مکمل اور 237 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں جبکہ باقی کی بحالی مقررہ تاریخوں تک مکمل کر لی جائے گی۔ منگل کو پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر 9 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے …

اسلام آباد۔9ستمبر (اے پی پی):سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی تیزی سے جاری ہے، اب تک 50 گرڈ اور 523 متاثرہ فیڈرز میں سے 280 مکمل اور 237 جزوی طور پر بحال ہو چکے ہیں جبکہ باقی کی بحالی مقررہ تاریخوں تک مکمل کر لی جائے گی۔ منگل کو پاور ڈویژن کی سیلاب متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بحالی پر 9 ستمبر تک کی رپورٹ کے مطابق فیسکو کے زیرِ انتظام علاقوں ٹی ٹی سنگھ، فیصل آباد ، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، میانوالی اور ڈی آئی خان کے 27 گرڈ اور 80 فیڈرز متاثر ہوئے، متاثرہ فیڈرز میں 19 مکمل اور 57 کو جزوی طور پر بحال کر کے 202328 متاثرہ صارفین میں سے 94742 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 107586 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام پانی اترنے پر 10 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے۔

لیسکو میں لاہور، اوکاڑہ، شيخوپورہ، قصور اور ننکانہ کے 67 متاثرہ فیڈرز میں سے 59 مکمل اور 8 کو جزوی طور پر بحال کر کے 73734 متاثرہ صارفین میں سے 65721 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 8013 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 9 سے 10 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے، لیسکو کے زیرِ انتظام علاقے شیخوپورہ میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق میپکو کے زیرِ انتظام علاقوں کے 161 متاثرہ فیڈرز میں سے 4 مکمل اور 155 جزوی طور پر بحال کر کے دئیے گئے ہیں، میپکو کے زہر انتظام علاقوں میں 166724 صارفین متاثر ہوئے، پانی اترتے ہی متاثرہ فیڈرز کی مکمل بحالی کا کام شروع ہو جائے گا۔

گیپکوکے کے 11 گرڈز اور 103 متاثرہ فیڈرز میں سے 96 فیڈرز مکمل اور 7 جزوی طور پر بحال کر کے 735987 متاثرہ صارفین میں سے 733812 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2175 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی بحالی کا کام سیلاب کا پانی اترنے پر مکمل کر لیا جائے گا۔ اسی طرح پیسکو کے علاقے سوات، بنر، شانگلہ، صوابی اور ڈی آئی خان کے 12 گرڈز اور 91 فیڈرز متاثر ہوئے، پیسکو کے 86 فیڈرز مکمل اور 5 کو جزوی طور پر بحال کر کے 463375 متاثرہ صارفین میں سے 461049 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2326 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام 11 سے 12 ستمبر تک مکمل کرنے کی توقع ہے جبکہ پیسکو کے زیرِ انتظام علاقے سوات، صوابی اور ڈی آئی خان میں بجلی کی بحالی کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

ٹیسکو کے علاقے شمالی وزیرستان اور خیبر کے 18 فیڈرز متاثر ہوئے، 13 فیڈر مکمل اور 5 فیڈر جزوی طور پر بحال کر کے 31774 متاثرہ صارفین میں سے 27378 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، ٹیسکو کے باقی 4396 متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی کا کام تقریباََ 15 ستمبر شام 5 بجے تک مکمل ہونے کی توقع ہے۔ مزید برآں ہیزیکو کے زیرِ انتظام علاقے مانسہرہ کے 3 متاثرہ فیڈر مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 50 گرڈ اور 523 متاثرہ فیڈرز میں سے 280 مکمل اور 237 کو جزوی طور پر بحال کر کے 16 لاکھ 97 ہزار 5 سو 87 متاثرہ صارفین میں سے 14 لاکھ 23 ہزار 1 سو 92 صارفین کیلئے بجلی بحال کر دی گئی ہے، باقی 2 لاکھ 74 ہزار 3 سو 95متاثرہ صارفین کیلئے بجلی کی بحالی اولین ترجیح ہے۔