اسلام آباد۔5ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں، بلوچستان اور سندہ میں ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پیر کو وزارے صحت کی جانب سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ سیلاب کی ہنگامی صورتحال میں ہیلتھ کیمپس سے لوگوں کو ریلیف ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ لسبیلا سمیت بلوچستان اور سندھ کے کئ اضلاع میں ہیلتھ کیمپس نے کام شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے سات اضلاع قمبر، شہدات کوٹ، دادو، نوشہرو فیروز، متیر ی ، سانگھڑ اور بدین میں بھی ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کیمپس میں دوائیوں سمیت فری صحت سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام تر ضروری اقدامات کو یقینی بنارہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان میں سیلاب کے نتیجے بہت تباہی ہوئی ہے ہم دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔