سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر ترکیہ سے ایک اور پرواز پاکستان پہنچ گئی

136

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر ترکیہ سے ایک اور پرواز پاکستان پہنچ گئی۔ امدادی پرواز پیر کو جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اتری۔

دفتر خارجہ کے مطابق ترکیہ سے یہ 15 ویں پرواز ہے جو پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان لے کر پہنچی ہے۔ پاکستان نے ترکیہ کی طرف سے امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے۔