سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے مختلف ملکوں سے 135 پروازیں پاکستان پہنچ چکی ہیں ، دفتر خارجہ

168
Foreign Office
Foreign Office

اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):پاکستان میں ہولناک سیلاب کے متاثرین کے لئے بیرون ملک سے امدادی پروازوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، اب تک مختلف ملکوں سے 135 پروازیں متاثرین کے لئے امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچ گئی ہیں۔

پیر کو دفتر خارجہ سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے اب تک مجموعی طور پر 41، ترکیہ سے 15، چین سے 4، ازبکستان سے ایک، قطر سے 4، فرانس سے ایک، یونیسیف کی 4، اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی متحدہ عرب امارات سے چلائی جانے والی 14 پروازیں، ترکمانستان کی ایک، اردن کی ایک، عالمی ادارہ خوراک کی تین، امریکہ کی 21، برطانیہ کی ایک، نیپال کی ایک، عمان کی 8، روس ایک، یونان ایک، اٹلی ایک اور سعودی عرب کی 10 اور انڈونیشیا سے 2 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان پہنچی ہیں۔

امدادی پروازوں کے علاوہ ترکیہ سے دو ٹرکوں اور تین ریل گاڑیوں ، تاجکستان سے 87 ٹرکوں، ایران سے 100 ٹن سامان بذریعہ ٹرک جبکہ عمان اور متحدہ عرب امارات سے ایک ایک شپ کے ذریعے امدادی سامان پاکستان پہنچ چکا ہے ۔