27.1 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مزید...

سیلاب متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے ایشیائی ترقیاتی بینک کے مزید تعاون کے خواہاں ہیں، وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری

- Advertisement -

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی): وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2022ء کے دوران تباہ کن سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون کے شکرگزار ہیں، سیلاب کے بعد متاثرین کی بحالی اور تعمیرنو کیلئے بینک کے مزید تعاون کے خواہاں ہیں۔

بدھ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدر شی ژن چن سے بات کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کا لوگوں کے ساتھ تعاون اور یکجہتی قابل تعریف ہے اور ہم مستقبل میں اس تعاون کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیرنو کا کام جاری ہے، شراکت داروں کے ساتھ مل کر ہم ایک مضبوط موسمیاتی ردعمل کو مزید مضبوط کریں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=344724

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں