عارف والا ۔ 21 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی فوری منتقلی ہر صورت یقینی بنائی جائے، دریائے ستلج سے ملحقہ آبادیوں کو خالی کروا کے محفوظ مقامات پر منتقل کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ حکومت سیلابی پانی کی لپیٹ آنے والے افراد کی قیمتی جانوں کو بچانے کیلئے بھرپور عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انسانی جانوں کےساتھ ساتھ جانوروں کو بھی محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔
ان خیالات کا اظہارانہوں نے تحصیل عارفوالا میں نورارتھ اوربیلی دلاور کے مقام پر دریائے ستلج میں پانی کے بہاءو اور فلڈ ریلیف کیمپوں کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات کے ملازمین و افسران سیلابی پانی کی لپیٹ میں آنے والے افراد کی فوری منتقلی اور فلڈریلیف کیمپوں میں منتقل متاثر ین کی نگہداشت کیلئے عملی کام کریں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عارفوالا ملک محمدافضل اور تمام محکمہ جات کے افسران بھی ہمراہ تھے ۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381196