سیلاب متاثر ین کے لئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید4 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

226
سیلاب متاثر ین کے لئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید4 پروازیں کراچی پہنچ گئیں

اسلام آباد۔13ستمبر (اے پی پی):پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لئے امدادی سامان لیکر متحدہ عرب امارات سے مزید 4 پروازیں گزشتہ روز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گئیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارہ ( یو این ایچ سی آر) کی امدادی سامان سے لدی ہوئی دو پروازیں کراچی میں اتریں۔

پیر کی شب تک یو این ایچ سی آر کی 6 پروازیں امدادی سامان لیکر پاکستان آچکی ہیں۔ دیگر دو پروازیں متحدہ عرب امارات سے امدادی سامان لیکر آئی ہیں۔ اب تک سیلاب زدگان کے لئے متحدہ عرب امارات سے 37 پروازیں پاکستان آئی ہیں۔ ترجمان نے سیلاب زدگان کے لئے انسانی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیرمقدم کیا ہے