سیلاب میں غفلت برتنے کے ذمہ داروں کو سخت سزا دیں گے، اردن

70

عمان ۔ 28 اکتوبر (اے پی پی) اردن کے فرمانروا شاہ عبداللہ دوم نے کہا ہے کہ بحر مردار میں سیلاب کے نتیجے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع بہت بڑا المیہ ہے جس سے پوری قوم صدمے سے دوچار ہوئی ہے،سیلاب کے دوران جاں بحق افراد کے حوالے سے غفلت برتنے والوں کا تعین کر کے انہیں سخت سزا دیں گے۔العربیہٹی وی کے مطابق دارالحکومت عمان میں قومی پالیسی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں ان کا کہنا ہے کہ سیلاب میں مارے جانے والے ہمارے بچے اور شہری ہیں اور ان کے عزیز واقارب کے دکھ میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ شاہ عبداللہ کا کہنا تھا کہ میں ذاتی طور پر پوری اردنی قوم سے تعزیت کرتا ہوں۔واضحرہے کہ دو روز قبل اردن میں بحر مردار کے علاقے میں آنے سیلاب میں ایک سکول بس بہہ گئی تھی جس کے نتیجے میں بچوںسمیت 21 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے تھے۔