سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں،تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں، ترجمان پی ڈی ایم اے

30

لاہور۔2جولائی (اے پی پی):پنجاب کے تمام بڑے دریا،نالے اور ہل سٹریمز معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں ، اس وقت کوئی غیر معمولی یا شدید درجے کی سیلابی صورت حال موجود نہیں ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق7 جولائی سے تمام بڑے دریا ئوں کے ساتھ ساتھ ان کے ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہا ئو میں اضافہ متوقع ہے جبکہ ڈی جی خان ڈویژن کے پہاڑی ندی نالوں میں بھی پانی کے بہائو میں اضافہ اور فلیش فلڈنگ کا خدشہ ہے۔عوام سے گزارش ہے کہ موجودہ مون سون اور سیلابی موسم کے دوران اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں جبکہ شہری ہنگامی صورتحال میں امداد کے لیے 1129 پر رابطہ کریں۔