22.8 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںسیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات سے بچائو کے لئے عملی اقدامات...

سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات سے بچائو کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،ارکان قومی اسمبلی

- Advertisement -

اسلام آباد۔1ستمبر (اے پی پی):قومی اسمبلی میں ارکان نے کہا ہے کہ سیلاب کی تباہ کاریوں اور نقصانات سے بچائو کے لئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے،درختوں کے کٹائو کا نتیجہ آنے والی نسلیں بھگت رہی ہیں،آئندہ سال 22 فیصد زائد بارشوں کی پیشن گوئی ہے،ہمیں ابھی سے اس بارے میں سوچنا ہوگا۔پیر کو قومی اسمبلی میں ملک میں سیلاب کی صورتحال پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید نوید قمرنے کہا کہ بتایا گیا ہے کہ اگلے دل جو سیلاب آئیں گے ان کی شدت 22 فیصد زیادہ ہو گی،ہم درخت کاٹتے ہیں، قیمت بچوں کو ادا کرنا پڑتی ہے،ہم یہ مصیبت اپنے دروازوں پر دیکھ رہے ہیں، گلیشیئر پگھل رہے ہیں،ہمیں اگلے سال کا ابھی سےسوچنا ہو گا، اجتماعی سوچ کا یہی فورم ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اگر کچھ غلط کرتی ہے تو بات کرنے کا یہی فورم ہے،جو پالیسی بنی ہےان پر عمل ہونا چاہیے۔ ایم کیو ایم کے رکن خواجہ اظہار نے کہا کہ ہم جب بھی متاثر ہوئے اربن فلڈ سے متاثر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب نے شہروں کو تباہ کردیا،سیلاب سے نمٹنے سے متعلق اداروں کے فنڈز کہاں خرچ ہو رہے ہیں،رورل سپورٹ پروگرام کے اربوں کے فنڈز ہیں کہاں خرچ ہوتے ہیں،سیلاب سے نمٹنے کےلئے کوئی منصوبہ نہیں بنایا گیا ، ایک پریس ریلیز جاری کردی جاتی ہے۔وفاقی وزیر قیصر شیخ نے کہا کہ چنیوٹ کا پورا علاقہ سیلاب کی زد میں ہے،دو لاکھ افراد نقل مکانی پرمجبور ہوئے ہیں،کچے گھروں اور فصلوں کا نقصان ہوا ہے ، شکر ہے جانی نقصان کم ہوا۔انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مل کر مدد کرنا ہوگی،چین کی مثال ہمارے سامنے ہے،اس سے سبق سیکھنا ہوگا۔علی محمد خان نے کہا کہ سیلابی صورتحال میں ہم جو کرسکتے ہیں کریں گے،پانی اور ڈیم پر بحث ہونی چاہیے،آبی ذخائر پر سیاست نہیں ہونی چاہیے،بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام ہونا چاہیے۔

- Advertisement -

 

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں