سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے قرض درکار ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

84

اسلام آباد۔19اکتوبر (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں، سیلاب کے بعد بحالی کے منصوبوں کیلئے اربوں روپے کے قرض درکار ہیں۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے اکائونٹس سے جاری سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں کھڑے پانی کی تصویر کے ساتھ کئے گئے ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فنانشل ٹائمز کو اپنے انٹرویومیں کہا کہ جو کچھ ہمارے مطالبات ہیں اور جو کچھ ہمیں موصول ہو رہا ہے اس میں بہت بڑا فرق ہے، ہم ماحولیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے خلاف حالت جنگ میں ہیں اور ہم اس کا شکا رہیں،

آج اگر ہم اس کا شکار ہیں تو کل کوئی دوسرا ملک اس کا شکار ہو سکتا ہے اور ہم یہ نہیں چاہتے کہ ایسا ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ سیلاب کے بعد پاکستان کو بحالی کیلئے اربوں روپے کے قرض درکار ہیں۔