سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کاکردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم محمد شہبا زشریف

115
سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کاکردار انتہائی اہم ہے،وزیراعظم محمد شہبا زشریف

لاہور ۔4ستمبر (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سیلاب کے حوالے سے امدادی کاروائیوں اور بحالی میں تاجر طبقے کاکردار انتہائی اہم ہے،اس مشکل گھڑی میں قومی جذبہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں،آج قوم کو پھر اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 2005کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں کے دوران دیکھنے میں آئیں۔

اتوار کو وزیراعظم آفس میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد نے میاں نعمان کبیر، صدر لاہور چیمبر آف کامرس، کی سربراہی میں ملاقات کی اور چیمبر کی طرف سے وزیراعظم کو سیلاب زدگان کی مدد اور بحالی کے لئے ایک خطیر رقم کا چیک پیش کیا۔

وزیراعظم نے لاہور چیمبر آف کامرس کے ممبران و عہدیداران کے قومی جذبہ کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں قومی جذبہ کے ساتھ سیلاب زدگان کی مدد و بحالی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے کر ہی ہم دنیا اور آخرت میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج قوم کو پھر سے اسی جذبے کی ضرورت ہے جو 2005کے زلزلے اور 2010 کے سیلاب کے بعد امدادی کاروائیوں کے دوران دیکھنے میں آئیں. انہوں نے کہا کہ ہر طبقہ فکر کو اپنا اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے اور تاجر طبقہ اس سلسلے فعال کردار ادا کر سکتا ہے۔