اسلام آباد ۔ 24 اکتوبر (اے پی پی)سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی جمعہ آخری تاریخ ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کے مطابق قبل ازیں سیلزٹیکس اورفیڈرل ایکسائز ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ 18 اکتوبرمقرر کی گئی تھی جس میں بعدازاں 25 اکتوبر2019ء تک توسیع کی گئی ۔