اسلام آباد ۔ 25 مارچ (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے کہاہے کہ سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ادائیگی کی حتمی تاریخ 31 مارچ ہے اور اس میں مزید کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔بدھ کویہاں جاری بیان میں ترجمان ایف بی آرنے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا کے پیش نظر ٹیکس گزاروں کی سہولت کے لئے سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی ادائیگی کی تاریخ میں 31 مارچ تک توسیع کردی گئی ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ٹیکس گزار حتمی تاریخ سے پہلے ٹیکسز کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ واضح رہے کہ قبل ازیں ایف بی آر نے کورونا وائرس کی وباء کی وجہ سے نقل وحمل محدود ہونے کے تناظر میں ٹیکس دہندگان کیلئے آن لائن ، انٹرنیٹ اورموبائل بنکنگ کے ذریعے آن لائن ادائیگی کی سہولت فراہم کردی ہے۔