سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے سے برآمدی صنعت کو درپیش سرمائے کی قلت کا مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی،چیئرمین اپٹما

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ اپٹما کے چیئرمین طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 21.44 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں …

اسلام آباد ۔ 26 اگست (اے پی پی) آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن ( اپٹما) نے سیلز ٹیکس ریفنڈ کی ادائیگی کے حکومتی فیصلے کو سراہا ہے۔ اپٹما کے چیئرمین طارق سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے 21.44 ارب روپے کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کیلئے قابل قدر اقدامات کئے ہیں جس سے برآمدی صنعت کو سرمائے کی قلت کے درپیش مسئلہ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے حکومتی اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 30 جون 2016ءتک جاری ہونت والے پی آر اوز کی ادئیگی کے حوالے سے وزیر اعظم نے 15 اکتوبر 2016ءتک ادائیگی کا عزم ظاہر کیا ہے جو خوش آئیند ہے ۔

Leave a Reply