29.4 C
Islamabad
بدھ, اپریل 30, 2025
ہومتجارتی خبریںسیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے سیمنٹ کی کم سے کم ریٹیل قیمت...

سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے سیمنٹ کی کم سے کم ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری

- Advertisement -

اسلام آباد۔29اپریل (اے پی پی):فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس کی ادائیگی کیلئے سیمنٹ کی کم سے کم ریٹیل قیمت مقرر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ایس آر او کے مطابق سیلزٹیکس کی ادائیگی کیلئے

سیمنٹ کی کم از کم ریٹیل قیمت پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کی ویب سائٹ پر ہر ماہ کی یکم اور 16 تاریخ کو شائع کردہ قیمتوں کے حساس اشاریہ(ایس پی آئی) میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت کے اوسط کی بنیاد پر ہوگی۔ نوٹیفیکیشن یکم مئی 2025ء سے نافذ العمل ہوگا۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=589777

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں