سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران 3 فیصد کی کمی ریکارڈ

257
سیمنٹ

اسلام آباد۔4اکتوبر (اے پی پی):سیمنٹ سیکٹر کے منافع میں گزشتہ مالی سال کے دوران سالانہ بنیادو ں پر 3 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمع کرائے گئے مالیاتی بیانات کے مطابق مالی سال 2023 میں سیمنٹ کمپنیوں کو مجموعی طورپر 50.66 ارب روپے کا منافع حاصل ہواجو مالی سال 2022 کے مقابلہ میں 3 فیصد کم ہے۔

مالی سال 2022 میں سیمنٹ کمپنیوں کو 52.12 ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2023 میں لکی سیمنٹ کو 13.72 ارب روپے ، بیسٹ وے سیمنٹ کو 12.89 ارب روپے، فوجی سیمنٹ کو 7.43 ارب روپے، کوہاٹ سیمنٹ کو 5.82 ارب روپے، میپل لیف سیمنٹ کو 5.77 ارب روپے، چراٹ سیمنٹ کو4.40 ارب روپے، پائنیر سیمنٹ 2.61 ارب روپے، اٹک سیمنٹ 1.51 ارب روپے، غریب وال سیمنٹ 1.23 ارب روپے، ٹھٹہ سیمنٹ 309 ملین روپے، پاور سیمنٹ 169 ملین روپے، دیوان سیمنٹ 587 ملین روپے اور ڈی جی خان سیمنٹ کو 3.63 ارب روپے کامنافع ہوا۔

اعدادوشمار کے مطابق لکی سیمنٹ کےمنافع میں سالانہ بنیادوں پر 10 فیصدکی کمی ، بیسٹ وے سیمنٹ کے منافع میں 16 فیصد اضافہ، فوجی سیمنٹ کو 5 فیصد اضافہ، کوہاٹ سیمنٹ کو 16 فیصد اضافہ، میپل لیف سیمنٹ کو 27فیصد اضافہ ، چراٹ سیمنٹ کو ایک فیصد کی کمی، اٹک سیمنٹ کو 35 فیصد اضافہ، غریب وال سیمنٹ کو 9 فیصد کی کمی اور ٹھٹہ سیمنٹ کے منافع میں 258 فیصد کا اضافہ ہوا۔