اسلام آباد۔24اپریل (اے پی پی):ملک سے سیمنٹ کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 5.08 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پاکستان بیوروبرائے شماریات کے مطابق جولائی تامارچ 2022 سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 199.370 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلےمیں 5.08 فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی برآمدات کاحجم 210.04 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیاتھا۔
مقدارکےلحاظ سے اس مدت میں سیمنٹ کی برآمدات میں 16.31 فیصد کمی ہوئی ہے، جولائی تا مارچ 5,277,877 میٹرک ٹن سیمنٹ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 6,247,086 میٹرک ٹن تھی۔
مارچ کے مہینہ میں سیمنٹ کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر26.19 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، مارچ 2022 میں سیمنٹ کی برآمدات سے ملک کو19.81 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہوا جوگزشتہ سال مارچ میں 26.84 ملین ڈالرتھا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=304743